کینیا ،مسلح عسکریت پسندوں کا مسافربس پر حملہ، 28 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اتوار 23 نومبر 2014 07:51

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)کینیا میں عسکریت پسندوں کے مسافر بس پر حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا کی شمالی کاؤنٹی میندرا کے نائب کمشنر ابلویس کو ریہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک سو سے زائد مسلح افراد نے نیروبی جانیوالی بس کو عرابیہ کے علاقے میں روک کر تمام مسافروں کو نیچے اتارا اور ان پر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :