صہیب مقصود ، احمد شہزاد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ سے آؤٹ ،وہاب ریاض فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے قومی سکواڈ کے لیے دستیاب ہوں گے، قومی آل راوٴنڈر محمد حفیظ بھی تیزی سے صحتمند ہو رہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر جنید خان کی جوگنگ ٹریک پر واپسی ہوئی ہے، پی سی بی

اتوار 23 نومبر 2014 07:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء )نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے صہیب مقصود سمیت احمد شہزاد قومی سکواڈ سے آؤٹ ہو گئے جبکہ وہاب ریاض فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے قومی سکواڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیلتھ بلیٹن میں خبر دی گئی ہے کہ قومی بلے باز صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ سے آؤٹ ہیں ادھر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونیوالے احمد شہزاد تاحال فٹ نہیں ہو سکے۔

بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ وہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق قومی آل راوٴنڈر محمد حفیظ بھی تیزی سے صحتمند ہو رہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر جنید خان کی جوگنگ ٹریک پر واپسی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :