مشرق وسطی فریقین اور عالمی ادارے کے درمیان غزہ میں تعمیر نو سامان کی پروکیومنٹ کا معاہدہ طے پا گیا،اقوام متحدہ

اتوار 23 نومبر 2014 07:51

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی فریقین اور عالمی ادارے کے درمیان ایک مفاہتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت غزہ میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی گھروں کی تعمیر نو کے لئے انہیںآ ئندہ ہفتے سے سامان تک رسائی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس معاہدے بارے آگاہ کرتے ہوں کہ اسرائیلی حکومت بھی جلد اس تعمیراتی معاہدے کا اعلان کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت اقوام متحدہ میٹریل کی پروکیومنٹ کی نگرانی کریگا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں تعمیر نو کے لئے فلسطینیوں کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہے تاہم انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے لئے موجودہ وسائل ناکافی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت نہ صرف فلسطینیوں کو میٹریل فراہم کیا جائیگا بلکہ تمام فلسطینی اپنی اپنی جگہ ہر گھر دوبارہ تعمیر کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :