فلسطین کو تسلیم کرنے سے منزل نہیں ملے گی، جرمنی

اتوار 23 نومبر 2014 07:47

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء) جرمنی کی چانسلرانجیلا میرکل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مختلف ملکوں کے اعلانات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے سے منزل نہیں ملے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا جرمنی اس راستے کو اختیار نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انجیلا میرکل نے کہا کہ ہم مشرق وسطی کے مسئلے کے دوریاستی حل کے حامی ہیں، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کس قدر مشکل ہے، ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ اس طرح یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لینے سے اصل منزل کی طرف نہیں بڑھ سکتے ہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یہ بہتر ہوگا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات پر توجہ مرکوز کی جائے، اگرچہ یہ موجودہ حالات میں کافی مشکل لگ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :