صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) کراچی میں ہوگا ، مفتی منیب الرحمن

اتوار 23 نومبر 2014 07:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ صفرالمظفر 1436ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 23 نومبر بروز اتوار بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

چاند بارے شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کیلئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں۔0300-9285203 , 0321-2880864 , (021)99261434 , 0321-2484604

متعلقہ عنوان :