جماعت اسلامی اجتماع کے مثالی انتظامات،سوا لاکھ سے زائد روٹیاں اور درجنوں دیگیں ، جماعت اسلامی کے لوگ بغیر کسی شور شرابے اور ہلڑ بازی کے ہڑپ کرگئے

اتوار 23 نومبر 2014 07:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء ) سوا لاکھ سے زائد روٹیاں اور درجنوں دیگیں ، جماعت اسلامی کے لوگ بغیر کسی شور شرابے اور ہلڑ بازی کے ہڑپ کرگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع میں ساٹھ سے زائد باورچی اور درجنوں کی تعداد میں تندور لگائے گئے تھے اور لوگوں کے لیے کھانے کا اتنا بہترین انتظام تھا کہ وہاں پر شرکت کرنے والوں میں سے ہر ایک نے کھانا کھایا لیکن ہزاروں کے مجموعے میں کوئی شور شرابا ہوا اور نہ ہی ہلڑ بازی دیکھنے میں آئی بلکہ انتہائی بہترین طریقہ سے کھانا تقسیم کیا گیا چھینا چھپٹی کے بغیر ہی درجنوں دیگیں اور تندوروں میں پکنے والی سوا لاکھ سے زائد روٹیاں شرکاء کھا کر چلے بھی گئے

متعلقہ عنوان :