فریقی ملک مڈغاسکر میں طاعون کی وبا سے 40 افراد ہلاک ہوگئے، اقوام متحدہ

اتوار 23 نومبر 2014 07:47

مڈغاسکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء )ا مڈغاسکر میں کالے طاعون کی وبا پھیلنے سے 40 افراد ہلاک اور 80 دیگر افراد متاثر ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ جنوبی مشرقی افریقہ کے اس ملک میں طاعون کی بیماری کا پہلا کیس دارالحکومت اینٹانانیریو کے ضلع سیرونمانڈیڈی کے ایک گاوٴں میں اگست کے میں سامنے آیا تھاجبکہ دارالحکومت میں بھی طاعون کے دو تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد اس وبا کے نتیجے میں ہلاکتیں 40 تک جا پہنچی ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت اینٹانانیریو میں گنجان آبادی کے باعث اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے بعد وبا پر قابو پانے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :