ایشین بیچ گیمز ہینڈ بال،قطر نے طلائی اور پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا، قطر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عمان کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان نے بحرین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سیٹس سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

اتوار 23 نومبر 2014 07:38

بنکاک( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23نومبر۔2014ء ) چوتھے ایشین بیچ گیمز مینز ہینڈبال ایونٹ میں قطر نے طلائی اور پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں جاری گیمز میں مینز ہینڈ بال ایونٹ کے فائنل میں قطر کا مقابلہ عمان سے تھا، قطر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عمان کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پہلے سیٹ میں قطر نے عمان کو 17-16 اور دوسرے سیٹ میں 16-14 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ بحرین سے تھا، پاکستان نے بحرین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سیٹس سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ گرین شرٹس نے بحرین کو پہلے سیٹ میں 24-13 سے ہرایا، بحرین نے دوسرے سیٹ میں پاکستان کو 12-11 سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے بحرین کو 5-2 سے شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :