اوبامہ کے گلے میں خرابی ، ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا،امریکی صدر کو کچھ دنوں سے گلے میں تکلیف تھی ، صرف تشخیصی ٹیسٹ لئے گئے ہیں ، ترجمان وائٹ ہاؤس

پیر 8 دسمبر 2014 05:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما گلے کی خرابی کے باعث ہسپتال پہنچ گئے ، وائٹ ہاوٴس ترجمان کا کہنا ہے پریشانی کی بات نہیں صرف تشخیصی ٹیسٹ کے لئے ہسپتال گئے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اوباما چند دن سے گلے میں تکلیف کی شکایت کر رہے تھے ، ان کے معالج ڈاکٹر کیپٹن رونی جیکسن نے ان کا معائنہ کیا اور والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر سے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ صدر اوباما کو فوری طور پر کلینک لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے۔ وائٹ ہاوٴس نے صدر کی دن کی مصروفیات منسوخ کر دیں۔

متعلقہ عنوان :