لاہور، پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ سے مٹی تلے دبی نومولود بچی زندہ برآمد

پیر 8 دسمبر 2014 04:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی کے احاطے سے مٹی میں دبی چند دن کی زندہ بچی ملی ہے جسے آکسیجن لگاکر بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں سڑک بنانے کے لیے کھدائی جارہی تھی کہ اس دوران مٹی کے نیچے دبی ایک بچی مل گئی جس کی عمر دو سے تین دن ہے ۔ مزدوروں نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر بچی کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مٹی کے نیچے دبی رہنے کی وجہ سے بچی کی حالت تشویشناک ہے تاہم آکسیجن لگا کر بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔