الیکشن کمیشن نے اپریل تک انتخابات کا عندیہ دے دیا،خیبر پختونخوا وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ،صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر چکی ہے،وفو دسے بات چیت

پیر 8 دسمبر 2014 04:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء)سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپریل تک انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر چکی ہے ۔ سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دے دیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی حلقہ بندیاں درست ہیں اور حلقہ بندیوں کے متعلق الیکشن کمیشن کو جو اختیار دے دیا گیا ہے وہ مستقبل میں اس اختیار کے تحت حلقہ بندیاں کر یں۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کی حلقہ بندیاں درست ہیں۔ا ایکٹ ہم نے پاس کر دیا ہے اس میں پھر ترامیم بھی کردی ۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو جہاں بھی ہماری ضرورت ہوگی مسائل کو دور کرنے میں۔ ہم حاضر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وہ مختلف وفو دسے بات چیت کر رہے تھے ۔ سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ کوئی نیا پاکستان اور کوئی انقلاب حقیقت میں قوم کو منزل نہیں دے رہا۔

ملک و قوم کی خوشحالی صرف اسلامی پاکستان میں ہے ۔ آج ملک میں سیاسی انتشار ہے ۔سیاسی رہنما ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں جس سے سیاست میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں ۔ شخصی حملے بند ہونے چاہئیں کیونکہ اس سے سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں شدت اور ایک دوسرے کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے ۔ قومی سلامتی کا تقاضا ہے کہ تمام دینی ، سیاسی قیادتیں نیشنل چارٹرکی بنیاد پر اکٹھی ہو جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کو بہت جلد بلدیاتی انتخابات کا تحفہ دیں گے جس سے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے ۔