پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ولیم سن کریں گے

پیر 8 دسمبر 2014 04:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) پیر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا‘ میچ معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ولیم سن کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 دسمبر‘ تیسرا ون ڈے 14 دسمبر‘ چوتھا 17 دسمبر اور پانچواں 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے گذشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز کا آخری موقع ہے جس میں ہم کسی غلطی کے متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم نے دیکھنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے کیسے ٹیم کو متحد اور اثرانداز رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر کھلاڑی پراعتماد ہوکر کھیلے تو کامیابی ضرور ملے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو بھی ہدایت کی کہ ہر کھلاڑی اپنی پوری کوشش ٹیم کی جیت کیلئے لگادیں۔

متعلقہ عنوان :