کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا زبر دستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، شہبازشریف، کوئی قانون سے بالاترنہیں ،عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا‘امن عامہ کی فضاء برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری ہر قیمت پر نبھائے گی

پیر 8 دسمبر 2014 04:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائیگاکیونکہ امن عامہ کی فضاء برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری ہر قیمت پر نبھائے گی۔ اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاترنہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی یا زبر دستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تاجر براردری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اورقانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :