چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا (آج) باقاعدہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے،الیکشن کمیشن کے ارکان اور عملہ سے ملاقاتیں اور بریفنگ متوقع،انتخابی اصلاحات اور دھاندلی الزامات پر جلد اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے، ذرائع

پیر 8 دسمبر 2014 04:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان (آج)پیر کو باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اس موقع پر توقع ہے کہ الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان بھی موجود ہوں گے جبکہ عملہ بھی نئے چیف الیکشن کمشنر کو مختلف امور پر تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ توقع ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا حلف اٹھانے کے بعد رواں ہفتے اہم اجلاس بلائیں گے جس میں انتخاب اصلاحاتی کمیٹی کی اب تک کی کارکردگی اور 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن کے معاملات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔