پاکستانی کرکٹ ٹیم کو باؤلنگ کے میدان میں ایک اور جھٹکا، آئی سی سی نے محمد حفیظ کا بھی باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا

پیر 8 دسمبر 2014 04:45

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو باؤلنگ کے میدان میں ایک اور جھٹکا، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹر سعید اجمل کے بعد محمد حفیظ کا بھی باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کے مطا بق پاکستانی باؤلر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد( آئی سی سی ) نے انہیں باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے لئے وقت دیا تھا تا ہم بد قسمتی سے سعید اجمل کی طرح ان کا باؤلنگ ایکشن بھی درست نہ نکلا اور انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے ان کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن 15 ڈگری سے زیادہ ہے لہذا وہ انٹر نیشنل میچوں میں باؤلنگ نہیں کروا سکتے انٹر نیشنل میچوں میں باؤلنگ کروانے کے لئے انہیں باؤلنگ ایکشن درست کر کے دوبارہ ٹیسٹ دینا ہو گا ۔

ان پر انٹر نیشنل میچوں میں باؤلنگ کرانے پر پابند ی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا ۔ یاد رہے اس سے قبل آئی سی سی سعید اجمل کے بھی باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے

متعلقہ عنوان :