غداری کیس کا فیصلہ،رجسٹرار کے اعتراضات دور، زاہد حامد کی درخواست آج پھر ہائیکورٹ میں دائر ہونے کا امکان

پیر 8 دسمبر 2014 04:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) سابق وزیر قانون زاہد حامد کی جانب سے 21 نومبر کے خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردئیے گئے۔ درخواست (آج) پیر کو دوبارہ جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض لگایا تھا کہ آپ خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں کرسکتے اس کیلئے آپ کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا تاہم زاہد حامد کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کیس کو بھی اس مقدمے کیساتھ لگایا جائے جس میں عدالت عالیہ پہلے ہی اٹارنی جنرل سے رائے مانگ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :