پنجاب بھر میں ماہانہ 3 لاکھ سالانہ 36لاکھ جرائم ہوتے ہیں: عوامی تحریک کا وائٹ پیپر،سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سانحہ کوٹ رادھا کشن،سانحہ واہگہ بارڈر نابینا افراد پر تشدد سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،کشکول توڑنے کے دعویداروں نے 850 ملین ڈالر کا نیا قرضہ لے لیا،پنجاب کے ذمہ واجب الادا قرضے 580 ارب سے بڑھ گئے،صوبہ کی 50فیصد آبادی بھوک کا شکار، سرپلس گندم غریب کو دینے کی بجائے تاجروں کو سبسڈی دیکر ایکسپورٹ کی جارہی ہے ، بچوں کے اغواء کے 12ہزار واقعات ہوئے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، وائٹ پیپر حصہ اول میں انکشاف
پیر 8 دسمبر 2014 04:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی طرف سے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سٹریٹ کرائم سمیت ماہانہ 3 لاکھ اور سالانہ 36 لاکھ چھوٹے بڑے جرائم ہوتے ہیں، جرائم کی شرح کم دکھانے کیلئے صرف 25 فیصد مقدمات درج کیے جاتے ہیں، رواں سال پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ بچے اغواء ہوئے جن کی تعداد 12 ہزار 245 ہے،پنجاب میں ہر سال اغواء اور اغواء برائے تاوان کے 11سے 12 ہزار واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، اغواء کے 22فیصد واقعات کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، پولیس مقابلوں میں 10 فیصد اور خواتین کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب میں 19فیصد اضافہ ہوا، 7ہزار اندھے اور 14فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں کے ساتھ پنجاب رواں سال سرفہرست صوبہ رہا،کشکول توڑنے کے دعویدار وزیراعلیٰ پنجاب نے رواں سال 850 ملین ڈالر کے نئے قرضے لیے ، اس سے پنجاب کے ذمہ واجب الادا قرضہ 452 ارب روپے سے بڑھ کر 580 ارب ہو گیا، ہر سال سود کی ادائیگی بڑھنے سے تعلیم، صحت سمیت سوشل سیکٹر کا ترقیاتی بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، پنجاب حکومت اقتدار کے سات سال بعد بھی فنانشل مینجمنٹ قائم نہیں کر سکی،وائٹ پیپر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری کیاگیا ہے، حقائق نامہ کے مطابق رواں سال سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ کوٹ رادھا کشن، سانحہ واہگہ بارڈر، نابیناؤں کے خلاف پولیس تشدد کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی اور حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آئی بالخصوص سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شفاف تحقیقات کے راستے میں رکاوٹ بن کر پنجاب حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ تمام اعداد و شمار الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا کی رپورٹس، قومی ، بین الاقوامی جرائد کی رپورٹس ، علاقائی اخبارات اور پولیس افسران و مختلف اداروں کے افسران سے سالہا سال کی گفتگو اور مانیٹرنگ سے جمع کیے گئے ہیں، وائٹ پیپر کے مطابق پنجاب میں رواں سال 248 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 25 پولیس افسر اور اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 235 زیر حراست ملزم ماورائے عدالت مار دئیے گئے، 6 ہزار قتل اور 22 ہزار اقدام قتل کی وارداتیں ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد زیادہ ہیں، سرکاری ملازمین پر حملوں کی تعداد بھی بڑھی ہے جن میں پولیو ورکرز بھی شامل ہیں،گزشتہ سال یہ تعداد 1438 تھی رواں سال بڑھ کر 1534 ہو گئی، گینگ ریپ کے کیسز گزشتہ سال 5160 تھے، رجسٹرڈ 2269 ہوئے، رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 6100 ہو گئی جبکہ ایف آئی آر 2402 واقعات کی درج کی گئی، خواتین کے خلاف ہونے والے 50فیصد سنگین جرائم کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، پنجاب خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی نہ کیے جانے پر صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو احتجاجی مراسلہ لکھا ،وائٹ پیپر میں انکشاف کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سستی روٹی پروگرام اور مکینیکل تنور منصوبے کے باعث محکمہ خوراک 2012 سے 80ارب روپے کا مقروض چلا آرہا ہے اور سود کی ادائیگی کی مد میں سالانہ 9ارب روپے ادا ہو رہے ہیں سود کی ادائیگی کیلئے آٹا مہنگا کیا جاتا ہے ،وزیراعلیٰ کے غلط فیصلوں کی سز ا غریب اور قومی خزانہ بھگت رہا ہے،وائٹ پیپر کے مطابق پنجاب حکومت 7 لاکھ ٹن گندم مخصوص تاجروں کے ذریعے سبسڈی دیکر ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ 50فیصد انتہائی غریب آبادی کو روٹی اور آٹا مہنگا مل رہا ہے اور سرپلس گندم گوداموں میں گل سڑ رہی ہے، وائٹ پیپر میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت تاجروں کو فائدہ پہنچانے کی بجائے سرپلس گندم ارزاں نرخوں پر غریب عوام آئی ڈی پیز کو دے،وائٹ پیپر کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں تعلیم، صحت کا ترقیاتی بجٹ صرف 17فیصد ریلیز ہو سکا، وائٹ پیپر کے مطابق محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی 7ہزار اور محکمہ تعلیم میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی 22 ہزار اسامیاں خالی ہیں جو بیڈگورننس کی بدترین مثال اور حکومت کی تعلیم اور صحت دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وائٹ پیپر میں ایک اور انکشاف کیا گیا کہ عوام کو بروقت اور مفت طبی امدا دینے والے ریسکیو 1122 کا رواں سال بجٹ 1650 ملین سے کم کر کے 1450 ملین کر دیا گیا، جس کے باعث سروس کی سہولت میں بتدریج کمی اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی مشکل ہو رہی ہے، اس وائٹ پیپر کے ذریعے پنجاب حکومت کو خبردار کررہے ہیں کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، اگر زندگیاں بچانے والے اپنے حق کیلئے سڑکوں پر آئے تو یہ ایک اور المیہ ہو گا کیونکہ یہ تاثر پختہ ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے نزدیک انسان نہیں پل اور سڑکیں اہم ہیں، وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث رواں سال آلو، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں اور ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے حکومت کوئی حکمت عملی طے نہ کر سکی، رواں سال چاول، گنے کے کاشتکار کا بری طرح استحصال کیا گیا اور انہیں ان اجناس کی پوری قیمت نہیں ملی، سیلاب کی تباہی کے شکارکسانوں کو آٹے میں نمک کے برابر بھی معاوضہ نہیں دیا گیا اور متاثرہ کسانوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے، شوگر ملوں کے مالک حکمرانوں نے گنے کے کاشتکار کا استحصال کیا ،چینی کی قیمت بڑھائی ،گنے کی قیمت نہیں بڑھائی۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 8 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو باؤلنگ کے میدان میں ایک اور جھٹکا، آئی سی سی نے محمد حفیظ کا بھی باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا
-
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت ... مزید
-
چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ : انگلینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست،انگلینڈ نے پاکستان کو 8 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا، پاکستان کو ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست‘ پاکستان گروپ کا آخری میچ منگل ... مزید
-
سکھر،پولیس نے ڈاکٹر خالد محمود سو مرو کے قتل کا معمہ حل کر لیا، قتل کیس کے تمام ملزمان گرفتار کر لیے، جن کی تعداد چار سے پانچ ہے، ذرائع کی تصدیق
-
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا زبر دستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، شہبازشریف، کوئی قانون سے بالاترنہیں ،عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے قانون کی عملداری ... مزید
-
ہم نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے،وزیراعلی سندھ،قانون سازی بھی ہوچکی ہے، صوبے میں ملنے والی لاشوں کا حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے،پولیس اہلکاروں سمیت جو قتل ... مزید
-
پنجاب بھر میں ماہانہ 3 لاکھ سالانہ 36لاکھ جرائم ہوتے ہیں: عوامی تحریک کا وائٹ پیپر،سانحہ ماڈل ٹاؤن ،سانحہ کوٹ رادھا کشن،سانحہ واہگہ بارڈر نابینا افراد پر تشدد سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،کشکول ... مزید
-
پشاور‘انسدادپولیومہم کا آغاز،7لاکھ سے زائدبچوں کاہدف مقرر ، قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے اپریل تک انتخابات کا عندیہ دے دیا،خیبر پختونخوا وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ،صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر چکی ہے،وفو دسے بات چیت
-
غداری کیس کا فیصلہ،رجسٹرار کے اعتراضات دور، زاہد حامد کی درخواست آج پھر ہائیکورٹ میں دائر ہونے کا امکان
-
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا (آج) باقاعدہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے،الیکشن کمیشن کے ارکان اور عملہ سے ملاقاتیں اور بریفنگ متوقع،انتخابی اصلاحات اور دھاندلی الزامات پر جلد اجلاس بلائے ... مزید
-
بلوچستان میں ریلوے ٹریک اور ٹرینوں پر حملوں میں نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے، سعد رفیق، امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ،گوادر پورٹ کو ریلوے کے ذریعے ملک اور چین کے ساتھ منسلک کرنے سے ترقی اور ... مزید
-
مسلم لیگ (ن)بلوچستان نے صوبائی حکومت سے علیحدگی کاعندیہ دیدیا،مرکزی قیادت کے ساتھ اجلاس میں بھی لیگی ارکان کے تحفظات کاخاتمہ نہ ہوسکا
-
لاہور، پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ سے مٹی تلے دبی نومولود بچی زندہ برآمد
-
نیوجرسی‘ عمارت میں گیس کا اخراج، 2 افراد ہلاک
-
اوبامہ کے گلے میں خرابی ، ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا،امریکی صدر کو کچھ دنوں سے گلے میں تکلیف تھی ، صرف تشخیصی ٹیسٹ لئے گئے ہیں ، ترجمان وائٹ ہاؤس
-
ایران میں امریکی صحافی پر فرد جرم عائد کردی گئی
-
ایران نے بیرون ملک اپوزیشن رہ نماؤں کے قتل کا اعتراف کرلیا،ایران مخالف جنگجو گروپ بلوچ آرمی کے سابق کمانڈر عبدالرؤف ریگی، اس کے بھتیجے اور کئی دوسری اہم شخصیات کو پاکستان کی سر زمین پر ہلاک کیا گیا،ایرانی ... مزید
-
فرانسیسی صدر کی تصویر سیاسی حلقوں میں مذاق بن گئی،یہ تصویر وسطی ایشیائی ملک قزاقستان کے حالیہ دورے کے دوران ان کے ہم منصب میزبان نور سلطان نظر بایوف کے ہمراہ لی گئی جس میں قازق صدر نے تو روایتی مغربی ... مزید
-
بھارت:پرانی بیٹریوں سے کچی آبادیاں روشن کرنے کا منصوبہ،ان بیٹریوں کا استعمال بجلی فراہم کرنے والے موجودہ متبادل سے سستا ہے وہیں اس سے ’ای ویسٹ‘ یا الیکٹرانک سامان کے فضلے کے مسئلے سے بھی نمٹا جا ... مزید
-
بھارت: دارالحکومت نئی دہلی میں ٹیکسی میں خاتون کا ’ریپ کردیا گیا،متاثرہ خاتون نے کیب کے ڈرائیور پر ریپ کا الزام لگا دیا،ڈرائیور کی عمر تقریباً 35 سال، گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہیں،پولیس
-
نیا وسیع و عریض محل1150کمروں پر مشتمل ہے،ترک صدر کی وضاحت
-
دہشت گردی کا الزام،سعو دی عرب میں 26 غیر ملکیوں سمیت 135 افراد گرفتار
-
عمران خان نے آج فیصل آبا د میں شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا،ڈبل سواری پر پابندی عائد ،مسلم لیگ (ن) کے شیر اور تحریک انصاف کے ٹائیگر آمنے سامنے،تصادم کا خطرہ ،فیصل آباد کی تاجر تنظیمیں اور دکانداروں کے علاوہ ... مزید
-
وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،تحریک انصاف کے ساتھ کھلے دل سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ، ملک اس وقت دھرنوں و احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ... مزید
-
حکومت 48گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن بنادے مسائل حل ہوجائیں گے،عمران خان ،مجھے وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں ‘ جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا،فیصل آباد کے عوام کو مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتے، ... مزید
-
عمران خان یاداشت کھو چکے میر ی دعا ہے ان کی یاداشت واپس آجائے اور اپنے آپ کو پہچانیں ،پرویز رشید ،عران خان خود بلی تھیلے سے باہر نکال دی ،عمران فیصل آباد میں فتنہ کھڑا کرنے میں ناکام ہونگے یہ اپنے ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، اہم کمانڈرز سمیت 30سے 40شدت پسند ہلاک، وادی تیراہ میں دہشت گرد وں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ‘ 3 اہلکار شہید،4زخمی ، جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ... مزید
-
شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ ، دہشت گردوں کا اہم کمانڈر استاد فاروق سمیت4ہلاک ،2 زخمی، حملے کے نتیجے میں شدت پسندوں کا گھر مکمل طور پر تباہ ،علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی سطح ... مزید
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا
-
کسی کو گن پوائنٹ پر مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں کر سکتے،تحریک انصاف فیصل آباد کا شو کرلے پھر کوئی فیصلہ کریں گے، اسحاق ڈار ، عمران خان مذاکرات کے دوران احتجاج ملتوی کردیں‘ آئین کے اندر رہ کر جوڈیشل ... مزید
-
دہشت گردوں کی سرجری کروا کر بیرون ملک فرار کی منصوبہ بندی،اطلاع پر ایئرپورٹس کی سیکورٹی سخت،مسافروں کی خفیہ سکیننگ،کلیئرنس لی جائے گی
-
وزیراعظم نے اسحق ڈار کو تحریک انصاف سے مذاکرات کی اجازت دے دی، وزیر خزانہ کو مذاکرات کے ٹرمز اینڈ ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت
-
21حلقوں میں دھاندلی کے ثبو ت مل گئے ،رپورٹ تیار، نئے چیف الیکشن کمشنر کو پیش کی جائے گی،ذرائع
-
افغان حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر لطیف محسود کو پاکستان کے حوالے کردیا ، لطیف محسود کو نیٹو فورسز نے 2013 میں گرفتارکیا گیا تھا
-
قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی ، رانا ثناء الله ،پی ٹی آئی والے پرامن احتجاج کریں اور اپنی اوقات میں رہیں اگر کسی جگہ توڑ پھوڑ ‘ انتشار ‘ بدامنی یا لوگوں کے جان و مال سے کھیلنے ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن، گواہوں کو طلب کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دینے کا فیصلہ
-
فرنس آئل کی قیمت میں مزید 4 ہزار روپے فی ٹن کمی، بجلی کی قیمتیں پھر بھی کم نہ ہو سکیں ،3 ماہ میں فرنس آئل 86 ہزار 549 سے 56 ہزار 561 روپے ٹن ہو گیا، نرخ برقرار رہے تو بجلی کی پیداواری لاگت میں سالانہ 100 ارب ... مزید
-
بھارتی سکیورٹی فورسز کی چاروہ سکیٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، دھمالہ گاؤں کو نشانہ بنایا‘ چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے ہندؤ بنیئے کی توپیں خاموش ہو گئیں
-
شکاگو‘یونیورسٹی کاپاکستانی طالبعلم فائرنگ سے قتل ،پاکستانی طالب علم کو حملہ آ ورو ں نے لو ٹنے کی کو شش کے دورا ن مز احمت پر قتل کیا
-
عوامی تحریک کا تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ
-
امام حرم شیخ عبد الرحمن السدیس صحتمند اور خیریت سے ہیں ،بیا ن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.