چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ : انگلینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست،انگلینڈ نے پاکستان کو 8 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا، پاکستان کو ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست‘ پاکستان گروپ کا آخری میچ منگل کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا

پیر 8 دسمبر 2014 04:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کو عبرتناک شکست‘ انگلینڈ نے پاکستان کو 8 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا۔ پاکستان کو ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست‘ پاکستان گروپ کا آخری میچ منگل کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو بھونیشور کے انٹرنیشنل ہاکی گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ وقت میں 8 کے مقابلے میں 2 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد ارسلان قادر اور دوسرا محمد عرفان نے کیا۔ ایونٹ میں یہ پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست ہے اس سے پہلے قومی ٹیم بیلجیئم سے 2 کے مقابلے میں 1 گول سے ہارگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :