ایران میں امریکی صحافی پر فرد جرم عائد کردی گئی

پیر 8 دسمبر 2014 05:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایران میں مقید رپورٹر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزاصحافی کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ مقید صحافی جیسن رضائیان ایرانی دارالحکومت تہران میں واشنگٹن پوسٹ کا بیورو چیف ہے۔ وہ تقریباً پانچ ماہ سے زیر حراست ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی امریکی نژاد صحافی کو تہران حکومت نے بائیس جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

اْس پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات ابھی تک عام نہیں کی گئی ہیں۔ امریکا نے جیسن رضائیان سمیت دوسرے گرفتار امریکیوں کے معاملات پر تحفظات کا اظہار بار ہا کیا ہے۔ جیسن رضائیان امریکی و ایرانی شہریت کے حامل ہیں اور انہیں سن 2012 میں واشنگٹن پوسٹ نے تہران میں تعینات کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :