مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں میں دہشت گردوں کے ممکنہ سلیپروں کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے معلومات کے حصول کے لئے مہم شروع

اتوار 21 دسمبر 2014 09:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء)مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں میں دہشت گردوں کے ممکنہ سلیپروں کی موجودگی کا پتہ چلانے کے لئے معلومات کے حصول کے لئے مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کہ سکیورٹی فورسز نے مدارس اور دینی تعلیم فراہم کرنے کے دعویداراداروں اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کے تحریک طالبان یا القاعدہ کے ساتھ تعلقات کی شناخت کیلئے ایک مہم شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کا ممکنہ سلیپربننے والے اداروں کو گرے کا ٹیگ دیا جائے گا جبکہ سلیپر کے طور پر شناخت کئے گئے طلبہ کو ایکٹو قرار دیا جائے گا۔ مدارس کی وہ کیٹیگریزرکھی گئی ہیں حفظ کرانے والے مدارس اور اسکے اوپرکی تعلیمی اسناد فراہم کرنے والے مدارس، اسی طرح دیگر اداروں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کیٹیگری دی گئی ہے۔ ان تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی بھی سکریننگ کی جائے گی اور دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کو ایکٹو قرار دیا جائے گا۔