لاہور، انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالتوں نے دہشت گردوں سمیت دیگرکیسزکامکمل ڈیٹا لاہورہائیکورٹ جوبھجوادیا

اتوار 21 دسمبر 2014 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء)لاہورکی انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالتوں کے ججز نے دہشت گردوں سمیت دیگرکیسزکامکمل ڈیٹا لاہورہائیکورٹ جوبھجوادیا کل تین عدالتوں میں 108مقدمات زیر سماعت ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر ملک بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز سے دہشت گردوں کے کیسز سمیت دیگر کا ریکارڈ طلب کیا تھا جس پر لاہورکی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججز مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرکے رپورٹ کی صورت میں لاہورہائیکورٹ کو بھجوادیاہے رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1میں دو ماہ قبل جج امتیازحسین کا تبادلہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس عدالت میں جج کی تقرری نہیں ہوسکی حالانکہ اس عدالت میں دہشت گردوں کے ہائی پروفائل مقدمات زیر سماعت ہیں جب کہ عدالت نمبر 2 میں 41،عدالت نمبر 3میں 34اور عدالت نمبر 4میں کل 33مقدمات زیر سماعت ہیں کل اس وقت تینوں عدالتوں میں 108مقدمات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :