قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب ،کمیٹی عسکری ، سیاسی قیادت قومی سلامتی پالیسی کے مسودے پر غور، دہشتگردی کیخلاف نئی حکمت عملی کی منظوری دے گی، وزیراعظم صدارت کرینگے

اتوار 21 دسمبر 2014 09:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء ) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت قومی سلامتی پالیسی کے مسودے پر غور دہشتگردی کیخلاف نئی حکمت عملی کی منظوری دے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے کو طلب کرلیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد نواز شریف کرینگے جس میں سیاسی و عسکری قیادت شرکت کرے گی اجلاس میں قومی سلامتی پالیسی نے پہلے مسودے پر غور کیا جائے گا جبکہ کمیٹی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی نئی حکمت عملی کی منظوری بھی دے گی

متعلقہ عنوان :