بھارت، موبائل فون کی بیٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک

اتوار 21 دسمبر 2014 09:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء) بھار ت میں دوران کالز موبائل فون کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے بنڈی میں راجول گرجار نامی چارجنگ پر لگے موبائل فون پر گفتگو کررہا تھا کہ اس کی کال کے دوران ہی موبائل کی بیٹری زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کا ہاتھ اور سینہ بری طرح جھلس گئے اور وہ اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کا کہنا ہے راجول کی موت کی ایک وجہ اس کے سینے اور ہاتھوں کا بری طرح جھلسنا ہے جبکہ شدید الیکٹرک شاک کی وجہ سے اس کے نظام تنفس نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی اس شخص چارنگ کے دوران موبائل فون پر گفتگو کرتے وقت اس کی بیٹری پھٹنے سے ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ٹیکنالوجی ماہرین نے بھی چارجنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک اور جان لیوا قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق چارجنگ کے دوران بیٹری جو کرنٹ ریسیو کرتی ہے وہ کبھی کبھار اس میں نصب کورڈ سے زیادہ ہوجاتا ہے جو دھماکے کا باعث بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :