افغانستان ‘ جھڑپوں کے دوران 2 پولیس اہلکار‘ 144 طالبان ہلاک ‘ متعدد زخمی

اتوار 21 دسمبر 2014 09:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء)افغانستان میں جھڑپوں کے دوران دو پولیس اہلکار اور144 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ برفشار میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار تین طالبان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کنہڑ ‘ ننگرہار ‘ غزنی‘ ہلمند‘ ارزگان اور بلخ اور ہرات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک سو اکتالیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔