سکھر،مسلح افراد نے شیعہ عالم اور اسکاوٴٹس سندھ کے صدرسید عباس حیدر شاہ کو فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا

اتوار 21 دسمبر 2014 09:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء)سکھر کے قریب پریا لو ئی کے علاقے میں نا معلوم مسلح افراد نے شیعہ عالم اور اسکا وٴٹس سندھ کے صدرسید عباس حیدر شاہ کو فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا جو کہ اپنی زمینوں سے واپس گھر آرہا تھا کہ مسلح افراد نے گو لیوں کا نشانہ بنا دیا واقعہ کی اطلاع پر پر یا لو شہر بند ہو گیا جبکہ ورثاء نے شیعہ علام کی نعش اٹھا کر سکھر کے قریب ببر لو با ئی پاس پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے سندھ ، پنجاب اور بلو چستان کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اور روڈ کے دونوں اطراف گا ڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک قتل کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جا تا دھرنا جا ری رہے گا مظاہرین کی جا نب سے نعش سمیت با ئی پاس پر دھرناجا ری ہے اور مسافروں کو سخت پریشانی کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :