فیصل آباد،پھانسی کے خوف سے قتل و آبروریزی کے مقدمے میں ملوث سزائے موت کا قیدی دلبرداشتہ ہوکر ہلاک

اتوار 21 دسمبر 2014 09:20

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء )پھانسی کے خوف سے قتل اور آبروریزی کے مقدمے میں ملوث سزائے موت کا قیدی دلبرداشتہ ہوکر ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سینٹرل جیل فیصل آباد میں مجرم ضمیر حسین ولد اصغر علی چک نمبر 280گ ب جڑانوالہ میں ایک لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے بعد ازاں اسے قتل کرنے کے الزام میں عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اور مجرم گزشتہ سات سال سے سینٹرل جیل فیصل آباد میں قید تھا ملزم ضمیر حسین کو اپیل جب عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کی پھانسی کی اطلاع موصول ہوئی تو اس کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی اسے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال فیصل آباد میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد اس کی نعش اس کے ورثاء کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :