امریکا کا مزید 13سو فوجی عراق بھیجنے کا اعلان،یہ فوجی عراقی دستوں کو تربیت، مشاورت اور تعاون فراہم کریں گے اور یہ جنوری کے اواخر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،پینٹاگون

اتوار 21 دسمبر 2014 09:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء)امریکا نے مزید 13سو فوجی عراق بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ فوجی عراقی دستوں کو تربیت، مشاورت اور تعاون فراہم کریں گے اور یہ جنوری کے اواخر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونے والے اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ تعیناتی امریکی صدر باراک اوباما کے اْس اعلان کا حصہ ہے، جس میں انہوں نے 15سو اضافی فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دی تھی۔ امریکا رواں برس اگست سے شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔ اس دوران ایک ہزار سے زائد مرتبہ امریکی فضائیہ نے آئی ایس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :