ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام پر طے پانے والا سیاسی فریم ورک مردہ پیدا ہونے والا بچہ ہے؛ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر خاص حسین شریعت مداری

اتوار 5 اپریل 2015 03:36

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر خاص حسین شریعت مداری کا کہنا ہے کہ ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری امور سے متعلق لوزین میں طے پانے والا سیاسی فریم ورک 'مردہ پیدا ہونے والا بچہ'ہے۔ایرانی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شریعت مداری کا کہنا تھا کہ طے پانے والے فریم ورک کی مثال ایسی گروہ کی ہے کہ جس نے گھوڑا کسی اور کے حوالے کر دیا ہو اور خود لگام تھام کر خوشی کے شادیانے بجا رہے ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا اشارہ ایران کی جانب تھا کہ جس نے شریعتمداری کے بقول جوہری معاہدے کے فریم ورک میں تمام مغربی مطالبات تسلیم کر لئے ہیں اور تہران کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔اسی پس منظر میں ایرانی مجلس شوری کے ارکان اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں کے ترجمان ویب پورٹلز نے بھی جوہری معاہدے کے 'فریم ورک' پر کڑی تنقید کی ہے۔ دس برس کی مدت پر محیط اس معاہدے کے بموجب تہران یورنیم افزودگی کے پلانٹس کی تعداد انیس ہزار سے کم کر کے چھے ہزار کرنے کا پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :