لسبیلہ کے مقام پرسندھ،بلوچستان سرحد پرہندویاتراہوں کوتلاشی کے نام پرروک کرپولیس بھتہ لے رہی ہے،سینیٹراشوک کمار،پولیس کایہ رویہ رہاتوہندوبرادری احتجاجاََکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کوبلاک کریگی، صحافیوں سے ٹیلیفونک بات چیت

اتوار 5 اپریل 2015 03:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹراشوک کمارنے کہاہے کہ لسبیلہ کے مقام پرسندھ اوربلوچستان کی سرحد پرہندویاتراہوں کوتلاشی کے نام پرروک کرپولیس بھتہ لے رہی ہے اگرپولیس کایہ رویہ رہاتوہندوبرادری احتجاجاََکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کوبلاک کریگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ کے صحافیوں سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہندوبرادری سندھ اوردیگرعلاقوں سے بلوچستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آرہے ہیں جبکہ سندھ بلوچستان سرحدپرپولیس نے ان کے گاڑیوں کوروک کرتلاشی کے نام پربھتہ وصول کررہے ہیں جوکہ قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہاکہ اگرپولیس کایہ رویہ رہاتوہم احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں اورہم اس رویے کیخلاف احتجاجاََکوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کوبلاک کریگی جس کی تمام ترذمہ داری پولیس اورانتظامیہ پرعائدہوگی اوراس صورتحال سے متعلق متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاگیاہے۔