امریکہ‘ قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے شہری کو ناکافی شواہد کے باعث 30 سال بعد رہا کر دیا گیا

اتوار 5 اپریل 2015 03:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء) امریکہ میں قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے ایک شہری کو 30 سال بعد ناکافی شواہد کے باعث رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رائے ہنٹن کو 1985ء میں 29 سال کی عمر میں دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ناکافی شواہد کے باعث عدالت نے گزشتہ روز اس کی رہائی کے احکامات جاری کئے جس پر 58 سال کی عمر میں اسے رہا کر دیا گیا۔ اپنی رہائی کے بعد رائے ہنٹن کا کہنا تھا کہ اتنے طویل عرصے تک مجھے بغیر کسی جرم کے قید رکھنا ناانصافی ہے۔ ہنٹن کا کہنا تھا کہ حکومت خود اس معاملے کا نوٹس لے اور میرے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کی تلافی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :