بھارت کا 10 ہزار کلومیٹررینج کے بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کا دعویٰ

اتوار 5 اپریل 2015 03:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)بھارت کا جنگی جنون سرچڑھ کربولنے لگا، بھارت نے10 ہزارکلومیٹررینج کے بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کا دعویٰ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آرمامنٹ ریسرچ بورڈکے سربراہ ایس کے سلوان نے دعویٰ کیاہے کہ بھارت 10 ہزار کلومیٹرسے بھی زائدرینج کے میزائل بنا سکتاہے۔ یہی نہیں بھارت اگنی 6 کے زمینی ورژن کے بعد اب اس کا زیرزمین ورژن کی تیاری پر کام کررہاہے۔ امریکا،برطانیہ اور دیگرممالک کی جانب سے لیزرٹیکنالوجی کی امپورٹ پرپابندی کے بعدبھارت نے مقامی طورپریہ صلاحیت حاصل کرلی ہے اور اب وہ اس میں خودکفیل ہے۔

متعلقہ عنوان :