جنوبی وزیرستان، چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ،2 اہلکار شہیدہوگئے

اتوار 5 اپریل 2015 03:26

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے سے 2 اہلکار شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز جنوبی وزیرستان کے علاقے تیارز میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب زور دار بم دھماکے سے 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ چیک پوسٹ کو معمولی نقصان پہنچا ۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے