عوام ملکی اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے جہاد کریں، ممنون حسین،عوام کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں،ملکی ترقی میں اپنا کردار کریں،اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کیلئے اہم ہے، تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ بڑھایا جائیگا، حکومت نے تمباکوں نوشی کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے ہیں، صدر کا امراض قلب پر عالمی تقریب سے خطاب

اتوار 5 اپریل 2015 03:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے معاشرہ اپنا کردار ادا کرے، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ترقی کے لئے اہم ہے،بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور وتوانائی منصوبے وقت کا تقاضا ہیں ، قائد اور اقبال کا خواب پورا کرنے کے لئے ہر فرد اپنی ذمہ داری نبھائے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے امراض قلب پر عالمی تقریب کانفرنس سے خطاب ہوئے کیا ۔صدر نے کہا کہ شعبہ صحت میں عسکری ادارہ قلب کا کردار اہے ،پاکستام میں اموت کی بڑی وجہ امراض قلب ہیں ،امراض قلب کی وجہ غیر مناسب خوراک کا استعمال ہے،تمباکو نوشی بھی امراض قلب بڑھنے کی اہم وجہ ہے ،موجودہ حکومت نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے ہیں ،صدر نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر منظور کے مطابق بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے ،آئندہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ اور خصوصی پیکیج دیئے جائیں گے ،شعبہ صحت میں ملکی محصولات اور آمدن کا بڑا حصہ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ ملک کے ہر شعبے میں کرپشن کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے معاشرہ اپنا کردار اداکرے اور عوام کو کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکا ٹ مکمل طو رپر بائیکاٹ کریں، کرپشن کے خاتمے کے لئے معاشرے میں احساس اجاگر کرنا ہوگا،تعلیم کے بغیر انسانی وسائل کی ترقی ممکن نہیں ،صدر نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت اپنے منصوبے پورے کرے گی ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے معاشرہ اپنا کردار ادا کرے،صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدای کا منصوبہ ترقی کے لئے اہم ہے ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی منصوبے وقت کا تقاضا ہیں۔صدر نے ایف آئی سی کیلئے 5 لاکھ کی امداد کا اعلان بھی کیا