سابق وفاقی وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو سے کلا شنکوف بر آمد کی گئی ‘ انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر امتیاز

اتوار 5 اپریل 2015 03:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء ) سابق وفاقی وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو سے کلا شنکوف بر آمد کی گئی انچا رج انویسٹی گیشن انسپکٹر امتیاز نے بتایا کہ یہ محض الزام ہے کہ مصطفی کانجو کو تھانے میں وی آئی پی پر وٹو کول دیا جارہا ہے اور حوالات کی بجائے کمرے میں بٹھا کر پوری حلو ہ کھلایا جارہا ہے تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم مصطفی کانجو اور اس کے گن مینوں سے وہی سلوک کیا جارہا ہے جو ایک ملزم سے کیا جاتا ہے جائے وقوعہ سے 12 ہول کلاشنکوف کی گو لیوں کے ملے اور کلاشنکوف بھی بر آمد کر لی گئی ہے اور 11 اپریل کو ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مقتول زین کی والدہ نے وزیر اعلی کی طرف سے بھجوایا گیا 5 لاکھ کا چیک بھی واپس کر دیا ہے اور مقتول کی والدہ نے کہا ہے کہ ملزم مصطفی کانجو کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے ۔