افغانستان‘ سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں اہم کمانڈر سمیت سترہ طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

اتوار 5 اپریل 2015 03:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء) افغانستان میں سیکیورتی فورسز کے آپریشن کے دوران اہم طالبان کمانڈر سمیت سترہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ وردک کے ضلع جالریز میں سیکیورٹی فورسز نے اعلی الصبح طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر ملا وزیر سمیت چار طالبان ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ تخار‘ قندوز‘ وردک اور دیگر صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں تیرہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :