ماریہ طور نے بحریہ ٹاوٴن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں ماریہ طور نے جنوبی افریقہ کی سیولی واٹڑز کو تین دو سے شکست دی،ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی قائم مقام وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سعید ایم خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،پاکستان میں سکواش کا کھیل خواتین میں مقبول ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے، ائر مارشل سعید احمد خان

اتوار 5 اپریل 2015 03:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)پاکستان کی ماریہ طور نے دوسری بحریہ ٹاوٴن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ ایئر مارشل سعید ایم خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بحریہ ٹاوٴن راولپنڈی میں پانچ روزہ مقابلوں میں مختلف ممالک کی 24 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں بھارت، سلواکیہ ، مصر، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی خواتین سکواش پلئیرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ماریہ طور نے جنوبی افریقہ کی سیولی واٹڑز کو تین دو سے شکست دی۔ ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی قائم مقام وائس چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل سعید ایم خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایئر مارشل سعید ایم خان نے کہا کہ پاکستان میں سکواش کا کھیل خواتین میں مقبول ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی چیمپئن ماریہ طور نے ٹائٹل کو پاکستانی قوم کے لیے ایک تحفہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :