کراچی، این اے 246، پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملے کے بعد ہفتہ کو نامعلوم افراد کیمپ کا سامان اٹھاکر لے گئے، ہم نے اپنا کوئی سامان نہیں ہٹایا ، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریری طورپر تمام واقعا ت سے آگاہ کیاجائے ،ترجمان پی ٹی آئی ،این اے 246میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کریم آباد میں قائم کیمپ آفس ایم کیو ایم نے ہٹوایا ہے، رہنما تحریک انصاف

اتوار 5 اپریل 2015 03:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246کے علاقے کریم آباد میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملے کے بعد ہفتہ کو نامعلوم افراد کیمپ کا سامان اٹھاکر لے گئے۔ ادھر پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے انہوں نے اپنا کوئی کیمپ نہیں ہٹایا ۔ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر تمام واقعات سے آگاہ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 246کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ہر گزرتا دن ماحول کو کشیدہ کر رہا ہے ۔ کریم آباد میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملے کے بعد ہفتہ کو نامعلوم افراد کیمپ کا سامان ہی اٹھا لے گئے ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے کیمپ ہٹایا نہ ہمارے کارکنوں نے کیمپ کا سامان اٹھایا ۔

(جاری ہے)

کل رات ہمارے کیمپ کا سامان بھی چوری کیا گیا ، آج کیمپ اکھاڑ دیا گیا ، کیمپ ہٹانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے کل رات حملہ کیا تھا ۔

دوسری جانب گزشتہ شب ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم کے 8کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ادھر حلقہ این اے 246سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا متحدہ ہمیں ڈرانا چاہتی ہے ، متحدہ این اے 246کا الیکشن ہار چکی ہے ، عمران اسماعیل نے کہا جس وقت کیمپ اکھاڑا گیا وہ موقع پر موجود تھے ۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کہ این اے 246میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کریم آباد میں قائم کیمپ آفس ایم کیو ایم نے ہٹوایا ہے۔ ٹینٹ سروس والے اپنا سارا سامان لپیٹ کر ساتھ لے گئے۔ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹینٹ سروس والے کو ہم نے کیمپ آفس ہٹانے کا نہیں کہا بلکہ یہ کام ایم کیو ایم کا ہے، ٹینٹ سروس والے ہم سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارا سامان واپس دلوایا جائے، ہم دوبارہ اسی جگہ اپنا کیمپ آفس قائم کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کریم آباد میں واقع تحریک انصاف کے کیمپ آفس پر ایم کیو ایم کے ہمدردوں نے توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے 7افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جس کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 246میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کریم آباد میں قائم انتخابی کیمپ ہٹانے کا ذمہ دار ایم کیوایم کو قرار دیا ہے جب کہ متحدہ نے کیمپ ہٹانے کی سختی سے تردید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے کراچی کے علاقے کریم آباد میں قائم پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی کیمپ ختم کر دیا گیا۔ کچھ افراد انتخابی آفس کا سارا گاڑی میں ڈال کر چلے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹینٹ سروس والے کو ہم نے انتخابی کیمپ ہٹانے کا نہیں کہا بلکہ یہ کام ایم کیو ایم کا ہے، ٹینٹ سروس والے ہم سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارا سامان واپس دلوایا جائے، ہم دوبارہ اسی جگہ اپنا کیمپ قائم کریں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما کنورنوید نے عمران اسماعیل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی کیمپ ہم نے نہیں ہٹوایا، گزشتہ روز جب مشتعل افراد نے تحریک انصاف کے کیمپ پر دھاوا بولا تو ہم نے خود کیمپ لگوایا، اگر تحریک انصاف والے کہیں تو دوبارہ سے ان کا کیمپ قائم کردیں گے۔