چین کا افریقی ملک گنی بساؤ کو فوجی سازوسامان کا عطیہ

جمعرات 7 مئی 2015 08:52

کونکری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)چین نے افریقی ملک گنی بساؤ کو فوجی سازوسامان بطور عطیہ دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گنی بساؤ کے وزیردفاع کیڈی سیڈ نے سازوسامان کی وصولی کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چین کی جانب سے فراہم کیا جانے والا یہ سازوسامان فوجی گاڑیوں اور کمپیوٹروں پر مشتمل ہے جس کی مالیت تین لاکھ پچاس ہزار ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنی بساؤ کے وزیراعظم ڈومینگوس سیموئس نے پیریرا نے کہا کہ چین ہمارے ملک کی ترقی کی راہ کا ایک اہم پارٹنر ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یہ عطیہ گنی بساؤ کو بعض سیکورٹی چیلنجز کے حل میں معاونت فراہم کرے گا

متعلقہ عنوان :