یونس خان نے بریڈ مین کے بعد وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے مارے والے بیٹسمین بھی بن گئے،وسیم اکرم نے ٹیسٹ میچوں میں 57 چھکے لگائے تھے لیکن یونس نے اپنی اننگ میں تین چھلے لگا کر مجموعی چھکوں کی تعداد 58 کر کے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعرات 7 مئی 2015 08:54

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)یونس خان کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے عظیم آسٹریلین بلے باز بریڈ مین کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے مارے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں شروع ہونیوالے ٹیسٹ کے پہلے ٹیسٹ اسپیشلسٹ یونس خان اور اظہر علی کی تیسری وکٹ پر ریکارڈ دو سو پچاس رنز کی شراکت نے پاکستان کو مظبوط پوزیشن پر کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

یہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسری وکٹ کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی شراکت بھی ہے۔148 رنز کی اننگ کھیلنے والے یونس خان نے کیرئیر کی 29ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے عظیم آسٹریلین بلے باز ڈان بریڈ مین کا اتنی ہی سنچریز کا ریکارڈ برابر کردیا۔اس اننگ کے دوران یونس نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم نے ٹیسٹ میچوں میں 57 چھکے لگائے تھے لیکن یونس نے اپنی اننگ میں تین چھلے لگا کر مجموعی چھکوں کی تعداد 58 کر کے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ عنوان :