فیصل آباد،معمولی گھریلوتنازعہ پر بدبخت بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

جمعرات 7 مئی 2015 09:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)خون سفید ہو گیا،معمولی گھریلوتنازعہ پر کام چور بدبخت بیٹے نے باپ اور بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔ملزمان موقع سے فرار،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکر کارروائی شروع کردیا خبر رساں ادارے کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سر سید ٹاؤن کا رہائشی 50سالہ محمد امجد ولد فیض محمد نلکی دھاگے کا کام کرتا تھا ،اس کا بیٹا اسد نا اہل اور والدین کا نا فرمان تھا اس کا اکثر کام کی وجہ سے اپنے باپ سے جھگڑا رہتا تھا آج صبح امجد نے اپنے بیٹے اسد کو کام پر جانے کاکہا تو باپ بیٹے میں تو تکار ہو گیا جس پر بیٹے نے مشتعل ہو کر فائرنگ کرکے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیااور خود موقع سے فرار ہوگیا معلوم ہو اہے کہ نواحی چک نمبر95ج ب گہری کے عبدالرشید کے بیٹوں عبدالقدیراور عبدالشکور کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس سے مشتعل ہو کر عبدالشکور نے عبدالقدیرپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو بعدازاں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑگیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی اور مقتول کے والد عبدالرشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مقتول کی تقریبا ایک ماہ قبل شادی ہو ئی تھی۔،اطلاع ملنے پر فیکٹری ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش کو تحویل میں لیکر الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :