پیپلز پارٹی نے فہمیدہ مرزا اور انکے بیٹے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،ذوالفقار مرزا کیخلاف پولیس سٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج ہوا، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ،شیری رحمن

جمعرات 7 مئی 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) پیپلزپارٹی کی سینیئر نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے کو شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں ذوالفقار مرزا کے خلاف غیر پارلیمانی زبان پر مقدمات درج نہیں کئے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے پر مقدمہ درج ہوا ہے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کافی عرصہ سے پیپلزپارٹی کی قیادت کی کردار کشی کررہے ہیں۔ غیر مناسب زبان استعمال کی گئی سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ جب ذوالفقار مرزا نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی تو پھر قانون حرکت میں آیا کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں فہمیدہ مرزا کو پیپلزپارٹی نے سپیکر بنایا وہ بخوبی قانون کو جانتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے کو شوکا ز نوٹس جاری کیے گئے تاکہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔