فیصل آباد بیوی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والے ملزم اور اسکے بھائی کو سزائے موت اور بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 7 مئی 2015 09:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیوی کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والے شوہر ملزم آصف علی اور اس کے بھائی عمران علی کو سزائے موت اور بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث تیسرے ملزم عمران شاہ کو شک کی بناء پر بری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ رجوئیہ سادات سے تھا ملزموں پر الزام تھا کہ انہوں نے 31مارچ 2013ء کو گھریلو جھگڑے کی بناء پر اپنی بیوی راشتی بی بی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چالان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جمع کیا جہاں آج جرم ثابت ہونے پر آصف علی اور اس کے بھائی عمران علی کو سزائے موت بیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ایک اور تیسرے ملزم عمران شاہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :