وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی، صحافیوں کے تنقیدی سوالات

جمعرات 7 مئی 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا‘ صحافی بجلی بند ہونے پر حکومتی وزراء کو تنقیدی سوالوں کا نشانہ بناتے رہے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وفاقی وزراء پرویز رشید اور احسن اقبال کی این اے 125 کے متعلق پریس کانفرنس کے دوران لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور بار بار بجلی بند ہوتی رہی ہے جس پر حکومتی وزراء کو صحافیوں کی جانب سے تنقیدی سوالوں کا سامنا کرنا پڑا اس دوران صہافیوں نے حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے متعلق اقدامات پر شدید تنقید کی اور وفاقی وزیر خواجہ آصف اور عابد شیر علی کو عہدے سے ہٹانے کی باتیں کرتے رہے جس پر وفاقی وزراء مسکراتے رہے۔

متعلقہ عنوان :