حکومت سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھا ئے گی، شہباز شریف، آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عوام کو بھر پور فائدہ ہوا ہے اور اس کے اثرات سامنے نظر آرہے ہیں، تمام وزراء اور افسران رمضان سے پہلے خصوصی اقدامات کریں اور سستی اشیائے خوردونوش کو یقینی بنایا جا ئے، پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 7 مئی 2015 08:57

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اُٹھا ئے جائیں گے انھوں نے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا اجلاس میں صوبہ بھر کے متعلقہ وزراء اور سیکر ٹری صاحبان بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عوام کو بھر پور فائدہ ہوا ہے اور اس کے اثرات سامنے نظر آرہے ہیں انھوں نے اس موقع پر تمام وزراء اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان کی آمد سے پہلے خصوصی اقدامات کریں اور سستی اشیائے خوردونوش کو یقینی بنایا جا ئے انھوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے سلسلے میں مکمل منصوبہ تیار کیا جا ئے گا انھوں نے کہا کہ منصوبہ جلد ازجلد وزیر اعلیٰ آفس کو ارسال کر دیا جائے رمضان بازاروں میں سستا آٹا، پولٹری،سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے گا مدنی سحر اور افطاردستر خوان قائم کیے جائیں گے رمضان بازاروں کو سختی سے مانیٹر کیا جا ئے گا تمام رمضان بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے ،شکایات سیل اور طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا ئے گا ضلعی انتظامیہ اور افسران روزانہ کی بنیادوں پر رمضان بازاروں کا دورہ کریں گے اس کے علاوہ رمضان بازاروں میں ضلعی سطح پر معائنہ کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی انھوں نے اس ضمن میں تمام متعلقہ وزراء افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :