وزارت خزانہ کی طرف سے وفاقی بجٹ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ،آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ5جون کو پیش کئے جانے کا امکان

جمعرات 7 مئی 2015 09:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال2015-16ء کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ5جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے،حکومت نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو بجٹ دستاویزات کی چھپائی کا کام دے دیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال2015-16ء کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بجٹ سیشن کیلئے سینیٹ اورپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا ہے،حکومت نے آئندہ بجٹ دستاویز کی چھپائی کا کام پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دے دیا ہے۔

پی سی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بجٹ دستاویز کی چھپائی کے کام کا آغاز سات مئی سے ہوگا۔بجٹ دستاویز کی معلومات خفیہ رکھنے کے لئے پی سی پی کی بلڈنگ کے باہر رینجرز کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :