پی ٹی اے اور موبائل کمپنیوں کا غیر قانونی سموں کو بند نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 7 مئی 2015 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) پی ٹی اے اور موبائل کمپنیوں کا عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی سموں کو بند نہ کرنے پر ایڈووکیٹ راجہ صائم الحق ستی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی سموں کے اجراء پر ایڈووکیٹ راجہ صائم الحق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی‘ جس پر عدالت نے پی ٹی اے اور موبائل کمپنیوں کو غری قانونی سموں کو بندکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی‘ پی ٹی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کی گئی رپورت کو عدالت نے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تمام غیر قانونی سموں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں درخواست گزار کو عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے کا اختیار بھی دیا تھا۔

خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی اے افغان باشندوں کو جاری سمیں بند کرانے میں ناکام ہوا ہے لہذا وہ دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔