وزیر اعظم کے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیر اعظم کی مردان آمد کے موقع پر بھاری پروٹوکول متعدد سڑکیں بند کر دی گئیں ، شہری گرمی میں بلبلا اٹھے

جمعرات 7 مئی 2015 09:03

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں وزیر اعظم کی مردان آمد کے موقع پر بھاری پروٹوکول سے مردان شہر کی متعدد سڑکیں بند کر دی گئیں جس سے شہری گرمی میں بلبلا اٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اے این پی کے رہنما و سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا امید حیدر ہوتی کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے مردان تشریف لائے جس کے باعث وزیر اعظم کو بھاری پروٹوکول دیا گیا اور شہر بھر کی متعدد سڑکں بند کر دی گئیں وزیر اعظم کے پروٹوکول میں 35 سے زائد گاڑیاں شامل تھی جبکہ متعدد سڑکیں بند ہونے سے شہر کے گرد و نواح میں شدید ٹریفک جام ہو گیا جس سے عوام گرمی سے بلبلا اٹھے شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمران اقتدار سے پہلے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی باتین کرتے ہیں اور جب حکمران بن جاتے ہیں تو اپنی ساری باتیں بھول جاتے ہیں جس کا نقصان صرف و صرف عام عوام کو ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :