مستقبل میں ہمالیہ خطہ میں طاقتور زلزلہ کا خدشہ، شد ت 8 ہوسکتی ہے،سائنس دان

جمعرات 7 مئی 2015 08:52

اوٹاوہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) سائنس دانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں ہمالیائی خطے میں طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 8 ہوسکتی ہے۔ نیپال میں آنے والے زلزلہ بھی ابتدائی طور پر سائنس دانوں کیلئے غیر متوقع نہیں تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز غیر ملکی ٹی وی کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی ہے کہ نیپال میں آنے والا زلزلہ دو ٹیکٹونک پلیٹس کی عمودی حرکت کے باعث آیا اور اسی قسم کا زلزلہ سمندر میں آنے کی صورت میں سونامی طوفان کا بھی خطرہ ہے کینیڈا کے قومی جغرافیائی تحقیقی ادارے کے سائنس دان ڈاکٹر کے کے کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کیلئے ہمالیہ ریجن میں زلزلہ آنا کوئی غیر متوقع بات نہیں ہے اور یہ حقیقت ہے کہ سائنس دان آٹھ درجے کی شدت سے زائد کے زلزلے کی آمد کا امکان ظاہر کر چکے ہیں، اس ادارے کے ایک اور سائنس دان کا کہنا ہے کہ ہمالیہ ریجن میں ریکٹر سکیل پر 9 درجے کا زلزلہ آسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :