شمالی کوریا کی ساحلی سرحد کے نزدیک دو روزہ آرٹلری فائرنگ مشقیں

جمعہ 15 مئی 2015 08:43

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء) جنوبی کوریا نے کہاہے کہ شمالی کوریا نے سرحدی سمندر کے نزدیک دو روزہ آرٹلری فائرنگ مشقیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیئول جزائر سے دس سے بارہ کلومیٹر شمالی بائینگیونگ میں شمالی کوریا نے دو روزہ آرٹلری مشقیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے ان مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کی سرحد کے اندر کوئی گولہ فائر نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :