ڈیرہ اللہ یار،تالاب سے پینے کا پانی بھر نے پر لڑ ائی ، فائرنگ سے ایک نوجوا ن قتل ، پولیس نے دو ملزمان کو گر فتار کر لیا

جمعہ 15 مئی 2015 08:40

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء )ڈیرہ اللہ یار میں تالاب سے پینے کا پانی بھر نے پر لڑ ائی ، فائرنگ سے ایک نوجوان قتل ہو گیا ، پو لیس نے دو ملزمان کو گر فتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ڈیرہ اللہ یار میں کئی روز سے پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جس سے لوگ شدید پریشانی میں پانی کی تلاش میں سرکردہ ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ اللہ یار کے نیو چیزال ٹاؤن میں تالاب سے پینے کا پانی بھر نے کے موقع پر جمالی اور رند قبائل کے افراد کے درمیان لڑائی ہوگئی، معمولی بات پر شروع ہونے والی لڑائی ایک جوان کی جان لے لی ، ٹی ٹی پسٹل کی فائرنگ سے رند قبائل کا نوجوان احمد حسین رند جاں بحق ہو گیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دو ملزمان فرحان علی جمالی اور عبدالخالق جمالی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :